سوئیڈن نے اسی ہزار کے قریب پناہ گزینوں کوملک بدرکرنےکی تیاری شروع کردی ۔ سوئیڈش وزیرداخلہ کہتے ہیں پینتالیس فی صد پناہ گزینوں کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ، سوئیڈش وزارت داخلہ نے 80 ہزاران پناہ گزینوں کی درخواستیں مسترد کردی ہیں جو مطلوبہ شرائط پر پورے نہیں اترتے تھے ، ان افراد کوملک
بدرکرنے کےلیے حکومت نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو انتظامات کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں ۔
ان پناہ گزینوں کا تعلق شام اورعراق کے جنگ زدہ علاقوں سے ہے جو جان بچا کر سوئیڈن پہنچے تھے ،، ان افراد کو چارٹرڈ پروازوں کے ذریعے جلد ہی ان کے آبائی علاقوں میں واپس بھیج دیا جائے گا،، گزشتہ سال 1 لاکھ 63 ہزار تارکین وطن نے سوئیڈن میں پناہ کے لیے درخواستیں دی تھیں ۔